بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صلح کل کے پیچھے نماز


سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلحِ کلی کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں!

جواب

صلحِ کلی سے مراد اگر ایسا امام ہو جو ہر ایک سے بناکر رکھتا ہے یعنی بدعتی و غیر بدعتی اور ان کی تقریبات میں شریک رہتا ہے اور حق ناحق میں ان کی حمایت کرتا ہے تو ایسے امام کے پیچھے نماز  مکروہِ تحریمی ہے۔اگر کچھ اور مراد ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں