بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کو سلام کرنا


سوال

 کیا کسی غیر مسلم کو (مثلاًمیرے دوست عیسائی بھی ہیں) کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

غیرمسلم کو ابتداءً سلام کرنا جائزنہیں ہے،  اوراگرغیرمسلم سلام میں پہل کردےتو جواب  میں صرف ’’وعلیکم‘‘ یا ’’هداک الله‘‘  یا ’’والسلام علیٰ من اتبع الهدیٰ‘‘  کہنا چاہیے۔ اگر کبھی ابتداءً سلام کی ضرورت پڑ جائے تو ’’السلام علیٰ من اتبع الهدیٰ‘‘  کہنا چاہیے، جیساکہ رسول اللہ ﷺ نے غیر مسلم بادشاہوں کو ارسال کردہ خطوط کے ابتدائیہ میں یہی کلمات تحریر فرمائے تھے۔

یہ بھی واضح رہے کہ غیر مسلم سے دلی تعلق اور دوستانہ رکھنے سے قرآنِ کریم میں بصراحت منع کیا گیا ہے، لہٰذا غیر مسلموں سے دلی دوستی کا تعلق نہ رکھیے، تاہم ان کی ہدایت کی فکر کرتے ہوئے انہیں اسلامی اخلاق و پاکیزہ تعلیمات کی طرف راغب رکھنے کی کوشش کرتے رہیے، اور اسی جذبے سے ان سے تعلق رکھیے۔ فقط واللہ اعلم

 

 


فتوی نمبر : 144012201724

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں