ایک شخص حالتِ مرض میں مستحق زکات تھا، اس کو زکات کی رقم اس وقت ملی جب وہ صاحبِ نصاب بن چکا تھا،کیا اب وہ اس رقم کو اپنے استعمال میں لاسکتا ہے نیز یہ رقم اسپتال والوں نے دی تھی؟
جب مذکورہ شخص صاحبِ نصاب بن چکا تھا تو اس کے لیے زکات وصول کرنا درست نہیں تھا، اب زکات استعمال کرنے کی اسے اجازت نہیں ہے، اس پر لازم ہے کہ زکات کی یہ رقم واپس کردے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200471
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن