بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسا غیر قانونی کام کرنے والے کی شکایت لگانا جس سے ملک کا نقصان ہو


سوال

مجھے ایک شخص کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے ڈالر ملک سے باہر لے جاتا ہے۔کیا میں پاکستان کی خاطر اس کی شکایت لگا سکتا ہوں؟

جواب

اگر آپ کے پاس اس کے ثبوت ہیں اور قطعی طور پر آپ کو معلوم ہے کہ وہ غیر قانونی کام کرتاہے، تو بھی اولاً آپ کو چاہیے کہ اس شخص کو سمجھائیں کہ وہ اس طرح سے غیر قانونی کام کرکے ملک کو نقصان نہ پہنچائے؛ تاکہ وہ بھی سزا سے بچ جائے اور رشوت وغیرہ کے گناہ میں بھی ملوث نہ ہو۔ اگر وہ کسی طرح نہ مانے تو متعلقہ حکام کو بتانے کی کی گنجائش ہوگی، لیکن مقصود اس کی تذلیل یا انتقام وغیرہ نہ ہو۔ اور اگر آپ کو صرف اطلاع ہے، تصدیق نہیں ہے، تو بلاتحقیق کسی پر الزام لگانا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں