بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر شادی شدہ کے لیے شدید شہوت کا علاج


سوال

غیر شادی شدہ شدید شہوت کے وقت کیا کرے؟

جواب

اگر بیوی کے مہر اور نان نفقہ کی ادائیگی پر قدرت ہے تو ایسے شخص پر نکاح کرنا واجب ہے، اگر فی الوقت قدرت نہیں ہے تو اسباب کی تیاری اور شادی کی سعی کرے، اور جب تک شادی نہیں ہوجاتی کثرت سے روزہ رکھے، کھانے میں معتدل اور ٹھنڈے مزاج والی اشیا استعمال کرے، بدنظری سے پرہیز کرے اور اپنے آپ کو مفید مصروفیات مٰیں مشغول رکھیں، ہر وقت اللہ تعالی کے ذکر کی عادت بنائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200397

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں