غیبت کیا ہے اور چغل خوری کیا ہے؟ جب ان کی وجہ سے ہمارے اعمال ضائع ہوتے ہیں تو کون سے اعمال ضائع ہوتے ہیں عبادات یا پھر سارے اعمال؟ جیسے حقوق العباد وغیرہ کا اجر بھی؟
غیبت کا مطلب ہے کسی کی پیٹھ پیچھے اس کا ایسا تذکرہ کرنا جو اس کے سامنے کیا جائے تو اسے برا لگے، خواہ وہ بات اس شخص میں موجود بھی ہو، اگر وہ عیب اس میں موجود ہی نہ ہو تو اسے بہتان کہتے ہیں، جو غیبت سے بھی بڑا گناہ ہے. چغلی خوری کا عام فہم مطلب ہے : لگائی بجھائی کرنا، یعنی ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا اور باہم اختلاف پیدا کرنا. احادیث میں اس قسم کے گناہوں کی بنا پر اعمال کے ضائع ہونے کا عام ذکر ہے، مخصوص اعمال کا ذکر نہیں، اس لیے اس کو خاص اعمال کے ساتھ مقید کرنا یا سمجھنا درست نہیں، تمام اعمال کے بارے میں ہی ڈر رہنا چاہیے اور شاید عموم سے یہی مطلوب بھی ہے. واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143708200005
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن