بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غلطی سے بلی کو گولی مار کر قتل کردیا تو اس کا کیا کفارہ ہے؟


سوال

ایک بلی نے میرے دو خرگوش کے بچے اور مرغیاں کھائی تھیں،  کل میں نے ایک بلی گھر کے پاس دیکھی  تو میں نے اس بلی پر گولی چلائی وہ مرگئی، لیکن مجھے یہ پتا نہیں تھا کہ یہ وہ بلی ہے جس نے نقصان پہنچایا ہے  یا کوئی اور تھی۔  اب میں پریشان ہوں؟

جواب

اگر یقین یا غالب گمان یہ نہیں تھا کہ یہ وہ یہی بلی ہے تو اس کا مارنا جائز نہیں تھا،  اب صدقِ دل سے توبہ واستغفار کریں، اور بہتر ہے کہ کچھ صدقہ بھی دے دیں۔

صحيح مسلم (4/ 1760):
"عن نافع، عن عبد الله، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «عذبت امرأة في هرة سجنتها حتى ماتت فدخلت فيها النار، لا هي أطعمتها وسقتها، إذ حبستها، ولا هي تركتها تأكل من خشاش الأرض»". 
فقط واللہ اعلم
 


فتوی نمبر : 144010200365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں