بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل کے فرائض کا پورا ہونا یاد نہیں ہے، نماز ہو جائے گی یا نہیں؟


سوال

مجھے رات احتلام ہوا اور یاد  نہ رہا ، صبح میں نے عام غسل کر کے نماز پڑھ لی جبکہ امید یہی ہے کہ پانی سارے جسم پر بہہ گیا تھا ایسی صورت میں نماز ہو گیٰ یا نھیں؟

جواب

واجب غسل کے تین فرائض ہیں، اچھی طرح کلی کرنا، ناک کی نرم ہڈی تک پانی پہنچانا، اور سارے جسم پر ایک دفعہ پانی بہانا، اگر آپ کا غالب گمان یہ ہے کہ یہ سارے فرائض مکمل ہو گئے تھے، تب تو آپ نے پاکی کے ساتھ نماز پڑھی ہے، اس لیے نماز کا اعادہ کرنی کی  ضرورت نہیں۔اگر باقی دوفرائض کااداکرنا تو یا د ہے صرف اس میں شک ہے کہ پورے جسم پر پانی بہایا تھا نہیں تو شک کی ضرورت نہیں ،غسل ہوگیا ہے۔ 


فتوی نمبر : 143710200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں