بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا چرس پینے سے غسل فرض ہوتاہے؟


سوال

اگر کسی آدمی نے چرس سے بھری ہوئی سگریٹ پی ہو تو کیا اس پر غسل فرض ہو گا ؟

جواب

واضح رہے کہ غسل فرض ہونے کے لیے حدثِ اکبر لاحق ہونا (منی کا خارج ہونا یا ہم بستری کرنا یا حیض و نفاس سے پاک ہونا) ضروری ہے، بصورتِ مسئولہ مذکورہ شخص پر اگر چہ غسل  فرض نہیں ہوگا، البتہ نشہ کرنا شرعاً حرام ہے، جس پر فوری طور پر توبہ و استغفار کرنا اور آئندہ اس گناہ کو  ترک کرنے کا عزم کرنا  شرعاً ضروری ہے۔ نیز اگر چرس بھری سیگریٹ پینے سے اتنا نشہ ہوجائے کہ چال میں فرق آجائے اور وہ رشتوں میں فرق نہ کرسکے تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا، نشہ زائل ہونے کے بعد نماز سے پہلے وضو ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں