بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل جنابت کے بعد عورت کی شرم گاہ سے شوہر یا عورت کا مادہ منویہ نکلنے سے غسل کا حکم


سوال

غسلِ جنابت کرنے کے بعد اگر بیوی کے پیٹ سے اس کا اپنا یا خاوند کا پانی نکل آئے توکیاوہ دوبارہ غسل کرے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر میاں بیوی کے ازدواجی تعلق قائم کرکے غسلِ جنابت کرنے بعد اگر بیوی کی شرم گاہ سے شوہر کا مادہ منویہ باہر آجائے تو  بیوی پر دوبارہ غسل کرنا لازم نہیں ہوگا، اور اگر  بیوی کا اپنا مادہ منویہ نکل آئے (جس کا وقوع نادر ہے)  تو اگر غسل سے پہلے عورت نے استنجا کیا تھا، یا سو گئی تھی یا (چالیس قدم یا اس سے ) زیادہ چلنے پھرنے کے بعد غسل جنابت کیا تھا اور اس کے بعد منی کے کچھ قطرے آگئے تو دوبارہ غسل واجب نہیں ہوگا،  اگر فوراً غسل جنابت کرلیا تھا اور اس کے بعد اس کی بقیہ منی کے کچھ قطرات نکلے ہوں تو  اس صورت میں دوبارہ غسل کرنا واجب ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201100

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں