میں ایک آفس میں کام کرتا ہوں جہاں ایک کرسچن لڑکا بھی کام کرتا ہے اور وہ سارے آفس والوں کے ساتھ ہی کھانا کھاتا ہے، کیا اس کو شامل کرنا صحیح ہے؟
کھانا حلال اور پاک ہو نیز برتن بھی پاک ہوں تو کرسچن کے ساتھ کھانا کھا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200895
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن