بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عیدکے دن دھلے ہوئے کپڑے پہنناکیساہے؟


سوال

کیا عید کے دن بناء دھلے ہوئے کپڑے پہننے چاہئیں؟ یا کوئی ایسا جوڑا جو نیا ہولیکن ایک دو بار دھل چکاہو پہن سکتے ہیں؟

جواب

عید کے دن نئے کپڑے پہننا مستحب ہے واجب نہیں،اگرنئے کپڑے موجودنہ ہوں تو جوبھی بہترکپڑاجائزاورحلال طریقے سے میسرہووہ پہناجاسکتاہے۔اس میں دھلے ہوئے ہونے یابالکل نئے بغیردھلے پہننے کی کوئی قیدنہیں۔جوکپڑایک دوباردھل چکاہووہ بھی پہناجاسکتاہے۔[حاشیہ طحطاوی علی المراقی،کتاب الصلوۃ،باب احکام العیدین،صفحہ:529،طبع :قدیمی کراچی-فتاویٰ شامی،کتاب الصلوۃ،باب العیدین،جلد:2،صفحہ:168،طبع:ایچ ایم سعید کراچی]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143609200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں