بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عید کی نماز سے قبل فجر کی قضا کا اعلان کرنا


سوال

عید کی نماز سے پہلے یہ اعلان کرنا کہ جن لوگوں کی نمازِ فجر قضا ہوگئی ہے، وہ پہلے فجر پڑھ لیں. کیا یہ اعلان کرنا مناسب ہے یا نہیں؟ کیوں کہ اگر اس وقت لوگ نماز پڑھیں گے تو ایک گناہ کا اظہار لازم آتا ہے.

جواب

یہ بات درست ہے کہ عید کی نماز سے پہلے اس اعلان کے نتیجے میں اگر لوگ نماز پڑھیں تو (نماز قضا کرنے کے)گناہ کااظہار لازم آتا ہے، بہتر ہے کہ یوں اعلان کرنے کے بجائے فرض نماز کی ترغیب و اہمیت اور نماز قضا ہونے کی صورت میں اس کی ادائیگی کے احکام حکمت کے ساتھ بیان کردیے جائیں؛ تاکہ فرض بھی ادا ہوجائے، گناہ کا اظہار بھی نہ ہو اور عزتِ نفس بھی محفوظ رہے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں