بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید الفطر کی رات عشاء اور صبح فجر کی نماز میں تکبیرات کہنا


سوال

کیا عیدالفطر کی رات کو عشاء کی نماز اور صبح فجر کی نماز میں تکبیرات کہنا واجب ہے یا مسنون ہے؟ 

جواب

 9 ذو الحجہ کی فجر سے لے کر 13 ذو الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعدتکبیرات تشریق پڑھنا واجب ہیں، عید الفطر  کی رات عشاء کی نماز کے بعد اور صبح فجر کی نماز کے بعد یہ تکبیرات پڑھنا واجب نہیں، جب کہ عید الاضحی کی رات عشاء اور صبح فجر کی نماز کے بعد یہ تکبیرات پڑھنا واجب ہے۔

''( و قالا بوجوبه فور كل فرض مطلقاً) ولو منفرداً أو مسافراً أو امرأةً؛ لأنه تبع للمكتوبة (إلى) عصر اليوم الخامس (آخر أيام التشريق، وعليه الاعتماد) والعمل والفتوى في عامة الأمصار وكافة الأعصار. ولا بأس به عقب العيد؛ لأن المسلمين توارثوه، فوجب اتباعهم، وعليه البلخيون، ولا يمنع العامة من التكبير في الأسواق في الأيام العشر، وبه نأخذ بحر ومجتبى وغيره''۔(الدر المختار 2 / 180)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200857

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں