بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لیے سونے چاندی کے علاوہ کسی دھات کی انگوٹھی پہننے کا حکم


سوال

سونے چاندی کے علاوہ انگوٹھی عورتوں کے لیے جائز  ہے یا نہیں؟

جواب

عورتوں کے لیے سونے اور چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں (لوہے، تانبے غیرہ) کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے، جیسا کہ ایک حدیث میں تانبے  کی انگوٹھی پہننے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شدید نکیر کرتے ہوئے فرمایا: کیا ہوا کہ تم میں سے بتوں کی بو آرہی ہے!  اور خالص لوہے کی انگوٹھی دیکھ کر ارشاد فرمایا:مجھے کیا ہواکہ تم پر جہنمیوں کا زیور دیکھ رہاہوں!

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5 / 133):
"(وأما) التختم بما سوى الذهب والفضة من الحديد والنحاس والصفر فمكروه للرجال والنساء جميعا لأنه زي أهل النار ؛لما روينا من الحديث".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں