بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کے لیے بال کٹوانا اور رنگوانا


سوال

1-  کیا عورتوں کے لیے اپنے شوہر کے لیے پردے میں رہ کر بال کٹوانا درست ہے؟

2- عورتوں کا اپنے بال کلر کروانا درست ہے؟  اور اگر درست ہے تو کون سا کلر درست ہے؟

جواب

1۔۔ عورت کے لیے فاسق اور کافر عورتوں یا مردوں کی طرح فیشن یا زینت کے طور پر بال کٹوانا خواہ شوہر کے لیے کیوں نہ ہو، جائز نہیں ہے۔  بالوں کو بڑھانے کے لیے بقدرِ ضرورت صرف بالوں کی نوکیں درست کی جاسکتی ہیں۔

2۔۔ خالص کالے رنگ کے علاوہ شوہر کی خاطر زینت کے لیے کوئی بھی رنگ بالوں پر لگایا جاسکتا ہے، البتہ غیر اَقوام یا فاسق عورتوں کی مشابہت اور ان کے فیشن کے طرز پر بالوں کو رنگوانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200080

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں