بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا واٹس ایپ پرعالم دین سے دینی مسئلہ پوچھنا اور خواتین کے مسائل کے لیے واٹس ایپ گروپ بنانا


سوال

 واٹس ایپ  پر غیر محرم عورتیں وائس ریکارڈ کر کے مفتی صاحب سے دینی مسئلہ پوچھیں،  جس میں عورتوں کے خصوصی مسائل بھی شامل ہوں اور مفتی صاحب وائس ہی پر غیر محرم عورتوں کو جواب ریکارڈ کر کے بھیج دیں، کیا ایسا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے؟  اور کیا جو خالص اس طرح کے گروپس بنائے جاتے ہیں جن میں خواتین غیر محرم علماء سے اس طرح مسائل دریافت کرسکتی ہوں اس میں خواتین کا شامل ہونا درست ہے؟

جواب

خواتین کے صوتی پیغام، اس کو محفوظ کرنے اور اس ذریعے سے رابطہ کرنے میں کئی مفاسد کا اندیشہ ہے، اس لیے صوتی پیغامات کے ذریعے مسائل کے بیان سے احتراز کیا جائے۔ عورتوں کے مخصوص مسائل کے حوالے سے اور زیادہ پردہ داری مطلوب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں