بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا کھلی جگہ میں نماز ادا کرنا


سوال

باہر پبلک پلیس میں عورت نماز ادا کر سکتی ہے؟ مسلمان ملک میں اور غیرمسلم ملک میں،دونوں جگہ کا بتا دیں!

جواب

عورت کے لیے گھر کے اندرونی حصے میں نماز ادا کرنے کا حکم ہے، اس لیے خواتین کو چاہیے کہ اپنے معمولات کا ایسا نظم بنائیں کہ نمازوں کے اوقات میں انہیں سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی میں مشکل پیش نہ آئے۔ البتہ اگر کبھی کسی ضرورت کی وجہ سے انہیں گھر سے باہر جانا پڑے اور گھر لوٹنے تک نماز قضا ہونے کا اندیشہ ہو تو پردے کے اہتمام کے ساتھ مسلم وغیر مسلم ملک میں ایسی جگہ نماز ادا کرسکتی ہے۔ یعنی اولاً کوشش کرے کہ خواتین کے لیے مخصوص جگہ میں نماز ادا کرے جہاں مردوں کی آمد و رفت نہ ہو۔ یہ نہ ہوسکے تو پھر چہرے کے پردے کے اہتمام کے ساتھ نماز ادا کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں