اگر شک ہو کہ اعتکاف کے دوران ایام شروع ہوجائیں کےمگر یقین نہ ہوتو کیا اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے ؟ اور اگر اعتکاف کے دوران ماہانہ ایام شروع ہوجائیں تا کیا اعتکاف ٹوٹ جائیگا؟
ماہواری شروع ہونے کے خدشہ کے باوجود عورت اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے، اگر دوران اعتکاف ایام شروع ہوجائیں تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا اور بعد میں روزہ کے ساتھ ایک مغرب سے دوسرے دن کے غروب آفتاب تک ایک دن رات کے اعتکاف کی قضاء کرنی ہوگی۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143709200015
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن