بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کماتی نہ ہو تو زکوۃ کا حکم


سوال

میرے پاس انتالیس ہزار روپے ہیں سیونگ میں ہوں کیا سال گزرنے کے بعد ان پر زکوۃ واجب ہوگی؟ عورتوں کے پاس زیورات پر زکوۃ واجب ہوتی ہے وہ تو کماتی نہیں ہیں تو زکوۃ کیسے ادا کریں گی؟

جواب

آپ کے پاس جو رقم ہے ایک سال گزرنے کے بعد اگر یہ رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ رہی ہو تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں. عورتوں کے زیورات اگر ساڑھے سات تولہ سونے یا ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہوں تو ان پر زکوۃ واجب ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ کماتی نہ ہوں، وہ اسی زیور کا کچھ حصہ بیچ کر یا دیگر مالیت سے زکوۃ ادا کریں گی، نہ کمانا عذر شرعی نہیں، البتہ عورت کی طرف سے اس کا شوہر بھائی اور والد وغیرہ اپنے مال سے زکوۃ ادا کر سکتے ہیں، واللہ اعلم!


فتوی نمبر : 143612200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں