بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا غیر ضروری بالوں کی صفائی کے لیے trimmer استعمال کرنا


سوال

 عورت کو زیرِ ناف بال صاف کرنے میں cream سےبہت الرجی ہوتی ہو تو کیا وہ trimmer کا استعمال کر سکتی ہے؟

جواب

عورتوں کے لیے زیرِ ناف بال صاف کرنے کے لیے استرے (ریزر ، ٹرمر وغیرہ ) کا استعمال جائز ہے، البتہ ان کے لیے زیرِ ناف بال اکھاڑنا (یاکریم/ صابن کا استعمال) افضل ہے۔ مذکورہ صورت میں بال اکھاڑ سکتی ہو تو اکھاڑنا افضل ہے، اگر اس میں عذر ہو تو  trimmer کے استعمال میں حرج نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 406)

''(قوله: ويستحب حلق عانته) ۔۔۔ وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف''۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201498

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں