بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا خوشبو لگا کر باہر نکلنا


سوال

عورت  تیز خوش بو    لگا کر شوہر کے منع کرنے کے باوجود گھر سے باہر نکلے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے، جب کہ عورت شرعی پردہ کرتی ہو؟

جواب

عورتوں کے لیے پھیلنے والی خوش بو   لگاکر  باہرنکلنا جس سے لوگ متوجہ ہوں،  ناجائز ہے،  ایسی عورت گناہ گار ہے، پھر جب شوہر بھی منع کررہا ہو اس کے باوجود نہ مانے تو دوہرا گناہ ہے،اس عمل سے اجتناب ضروری ہے ۔ حدیث شریف میں ہے :

سنن الترمذي – (5 / 106):
"عن أبي موسى : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: كل عين زانية، والمرأة إذا استعطرت فمرت بالمجلس فهي كذا وكذا -يعني زانية-" .

ترجمہ:حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر آنکھ زنا کار ہے اور عورت جب خوش بو   لگا کر مجلس کے پاس سے گزرے تو وہ بھی ایسی ایسی ہے، یعنی وہ بھی زانیہ ہے“۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200622

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں