اگر شوہر بیوی کو ہاتھ سے فارغ کر دے اگرچہ انگلی شرم گاہ میں داخل نہ کرےاور بیوی کی منی نہ نکلے تو کیا بیوی پر غسل واجب ہوگا؟
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی شرم گاہ میں انگلی داخل کرے اور اس کو فارغ کر دے تو اس صورت میں عورت پر احتیاطاً غسل کرنا واجب ہو گا۔ اور اگر اسی مسئلہ میں شوہر انگلی داخل نہ کرے تو اس صورت میں غسل واجب نہ ہو گا، البتہ احتیاطاً غسل کر لینا چاہیے۔ (مستفاد از امداد الاحکام) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200358
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن