بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شادی شدہ مرد دوسرا نکاح کرے تو نکاح نامے میں شادی شدہ لکھنا ضروری ہوگا؟ خفیہ نکاح کرکے پھر مجلس میں تجدید کا حکم


سوال

ایک شادی شدہ لڑکا جب دوسری شادی کرے تو کیا نکاح نامے میں شادی شدہ لکھنا ضروری ہے؟ جب کہ ہونے والی بیوی کو پتا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔

کیا وہ دونوں پہلے اکیلے میں نکاح کر کے پھر سے سب گھر والوں کے سامنے دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں؟ دونوں نکاح ناموں میں سے کون سا ویلڈ ہو گا۔پہلا جو اکیلے میں کیا یا دوسرا؟

یاد رہے کہ لڑکی غیر شادی شدہ ہے پر خود مختار ہے، لیکن وہ گھر والوں کو نہیں بتانا چاہتی کہ اس کا ہونے والا شوہر شادی شدہ ہے۔

جواب

1-  شادی شدہ کا  نکاح نامے  میں غیر شادی شدہ لکھنا جائز نہیں، یہ دھوکا اور جھوٹ ہوگا۔ البتہ اگر یہ شخص کسی کو جھوٹ نہ بولے اور نکاح نامے میں کچھ نہ  لکھے، اور بیوی کو علم بھی ہو تو اس صورت میں  کوئی حرج نہیں ۔

2- اگر پہلے  والے نکاح میں تمام شرائطِ نکاح جیسے گواہ وغیرہ موجود ہوں، تو پہلا نکاح ہی اصل ہے، دوسرا کیا  جانے والا نکاح پہلے نکاح کی تجدید ہے۔  اور اگر مہر بھی وہی ہو جو کہ پہلے نکاح میں تھا  تو صرف وہی مہر لازم ہوگا۔ 

"جدد النکاح بزیادة ألف لزمه ألفان علی الظاهر". ( الدر المختار )

وفي الشامي : "حاصل عبارۃ الکافي : تزوجها في السر بألف ثم في العلانیة بألفین ظاهر المنصوص في الأصل أنه یلزم عنده الألفان، ویکون زیادة في المهر، وعند أبي یوسف المهر هو الأول؛ لأن العقد الثاني لغو، فیلغو ما فیه، وعند الإمام أن الثاني وإن لغا لایلغو ما فیه من الزیادة الخ. أقول : بقي ما إذا جدد بمثل المهر الأول ومقتضی ما مر من القول باعتبار تغییر الأول إلی الثاني أنه لایجب بالثاني شيء هنا ، إذ لا زیادة فیه وعلی القول الثاني یجب المهران. تنبیه: في القنیة: جدد للحلال نکاحًا بمهر یلزم إن جدده لأجل لزیادة لا احتیاطًا أي لو جدده لأجل الاحتیاط لاتلزمه الزیادة بلا نزاع". ( الدر المختار مع الشامي ۴ ؍ ۲۴۷) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200493

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں