بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ کا ثواب زندہ لوگوں کو ایصال کرنا


سوال

زندہ شخص کے لیے عمرہ کرنے سے متعلق راہ نمائی فرمائیں, یعنی جیسے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ کیا جاتا ہے,  کیا اسی طرح زندہ اقارب کے لیے بھی کرسکتے ہیں ؟ اور کن شرائط کے ساتھ ؟

جواب

جس طرح مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے عمرہ کرنا جائز ہے،  اسی طرح عمرہ کر کے اس کا ثواب زندہ لوگوں کو بھی دیا جا سکتا ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 212):
"فإن من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات أو الأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة، وقد صح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم «أنه ضحى بكبشين أملحين: أحدهما: عن نفسه، والآخر: عن أمته ممن آمن بوحدانية الله تعالى وبرسالته» صلى الله عليه وسلم".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200184

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں