بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علیزہ، ابیہا، زرش نام کے معنی


سوال

​علیزہ، ابیہا،  زرش نام کے معنی بتا دیں۔ اور ان میں سے کون سا نام زیادہ بہتر ہے  لڑکی کے لیے؟

جواب

"اَبِیْهَه" (آخر میں "ه" کے ساتھ)  کے معنی سمجھ دار  کے ہیں۔ (قاموس الوحید ص: 106)

’’زرش‘‘  غالبا  "زر"  سے ہے،  جس کے معنی سونے (گولڈ) کے ہیں اور حرف  شاید فارسی زبان کے مزاج کے مطابق بڑھایا گیاہے۔  واللہ اعلم

 ’’علیزہ‘‘  کا لفظ بعینہ نہیں مل سکا،  البتہ ’’علز‘‘  کے معنی عربی میں گھبرانے اور ڈرنے اور مائل ہونے کے  ہیں۔ 

ان ناموں میں سے پہلا نام "اَبِیْهَه" بہتر ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200793

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں