بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علمان نام رکھنا


سوال

"علمان "بکسرالعین وبسکون الام نام رکھنا کیساہے؟اورمعنی کیا ہے؟

جواب

"علمان" عین کے کسرہ اور لام کے سکون کے ساتھ یہ "عِلم" کا تثنیہ ہے، اور علم نام نہیں بلکہ وصف ہے۔ اسی طرح یہ صیغہ بھی تثنیہ ہے، لہٰذا یہ نام مناسب نہیں ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام یا  صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام    یا اچھا بامعنی نام رکھیں یا ایسا نام رکھیں کہ جس کا مسلمانوں کے درمیان نام رکھنے کا تعامل ہو۔

معجم لغة الفقهاء (ص: 320)
' العلم: بكسر فسكون من علم ج علوم، الإدراك.* إدراك الشيء بحقيقته ... Knowledge * الاعتقاد الجازم، ومنه قولهم: الخبر المتواتر يوجب العلم'.
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201728

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں