بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علماء کرام کا ٹی وی پر آنا / تصویر سازی کاحکم


سوال

آپ کی ویب سائٹ اور دیگر فتاوی میں لکھا ہے کہ علماء کاٹی وی پر آنا حرام ہے ،ویڈیوز بنانا حرام ہے، اب آپ ہی کے مفتی نعیم صاحب ٹی وی پرآگئے ہیں، یوٹیوب پر ان کی ویڈیوز موجود ہیں، اب ان کے بارے میں آپ کا کیا فتوی ہوگا؟

جواب

ہمارا فتوی اب بھی وہی ہے جو پہلے تھا کہ علماء کا ٹی وی پر آنا اور تصویر سازی کا عمل شرعاً ناجائز ہے اور اس کو اختیار کرنے والا گناہ گار ہے ۔

باقی جناب کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ مفتی محمدنعیم صاحب "الجامعۃ البنوریہ العالمیہ" سائٹ ایریا کراچی کے مہتمم ہیں جو ایک مستقل ادارہ ہے، اس کا  کسی قسم کا کوئی انتظامی تعلق ہمارے ادارے "جامعۃ العلوم الاسلامیہ" علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی سے نہیں ہے۔ اس لیے مفتی محمدنعیم صاحب سے متعلق انہی کے ادارے سے رابطہ کرکے معلوم کرلیا جائے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200798

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں