بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علم کی زکات کیا ہے؟


سوال

 ہر چیز کی زکات ہے تو علم کی زکات کیا ہے؟

جواب

علم کی زکات "اس پر عمل کرنا اور اس کو سیکھ کر دوسروں تک پہنچانا ہے"۔

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : " ہر چیز کی زکات ہے، اور جسم کی زکات روزہ رکھنا ہے"۔

لفظ زکات کے معنی : "پاک کرنا، بڑھوتری، برکت" کے ہیں، مذکورہ روایت کا مطلب یہ ہے کہ  ہر چیز کی پاکی کے لیے کوئی نہ کوئی وسیلہ ضرور ہے، ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں  زکات کا معنی ہے ہر چیز کے پاک کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی وسیلہ ہوتا ہے اورجسم کی پاکی اور اس سے گناہوں کے اثرات کی دوری  روزہ رکھنے میں ہے اور مال کی پاکی شرع کی جانب سے مقرر کی گئی   مخصوص مقدار کی ادائیگی ہے۔

علامہ طیبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جسم کی زکات وہ روزہ کی ڈھال ہے جو اس کو آگ سے بچاتی ہے" َ

علامہ سندی رحمہ اللہ  اس حدیث کی شرح میں سنن ابن ماجہ کے حاشیہ  میں لکھتے ہیں: " انسان کو چاہیے کہ ہر چیز میں سے ایک حصہ اللہ کے لیے نکالےتو وہ اس کی چیز کی زکات ہوجائے گی"، 

علم پر عمل کرنا یہ علم کی زکات ہے اور اس کا ثمرہ اور فائدہ ہے، اس کے بغیر علم کا فائدہ نہیں ہے، نیز  علم کو پھیلانا اس کی زکات ہے، جیساکہ کوئی انسان اپنے مال میں سے کوئی چیز صدقہ کرتا ہے تو عالم اپنے علم کو پھیلا کر اس کا صدقہ کرتا ہے، اور علم کا صدقہ ہمیشہ رہنے والا ہے، اور  اس صدقہ کی مؤنت اور مشقت کم ہے، بسا اوقات  ایک عالم کے ایک کلمہ سے لوگوں کی نسلیں تک نفع اٹھاتی رہتی ہیں،  جس طرح زکات مال کو پاک صاف کردیتی اور اس سے مال میں برکت ہوجاتی ہے اسی طرح علم کو پھیلانے سے علم کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا ہے، آپ ﷺ کا ارشاد ہے:   تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے، لہذا علم کی زکات اس پر عمل کرنا اور اس کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا ہے، اسی طرح امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور حق کا پرچار بھی علم کی زکات میں سے ہے‘‘۔

سنن ابن ماجه (1/ 555):
’’ عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لكل شيء زكاة، وزكاة الجسد الصوم». زاد محرز في حديثه: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الصيام نصف الصبر»‘‘.
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (4/ 1429):
’’ (وعن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لكل شيء زكاة) أي نماء يعطى بعضه أو طهارة يطهر به " «وزكاة الجسد الصوم»" فإنه يذاب بعض البدن منه وينقص وتطهر الذنوب به، وتمحص، فالزكاة عبادة مالية، والصوم طاعة بدنية، قال الطيبي: أي صدقة الجسد ما يخلصه من النار بجنة الصوم. (رواه ابن ماجه)‘‘.
حاشية السندي على سنن ابن ماجه (1/ 531):
’’(قوله: لكل شيء زكاة) أي ينبغي للإنسان أن يخرج من كل شيء قدر الله فيكون ذلك زكاة له‘‘.

مثل ما بعثني الله (ص: 28):
8-العمل بالعلم:
’’فهو زكاة العلم وهو الثمرة منه، ولا ينفع بدونه، بل قد ذم الله تعالى الذين يقولون ما لا يفعلون، قال تعالى: { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ * كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ } [الصف:2، 3].
بذل الإحسان بتقريب سنن النسائي أبي عبد الرحمن (2/ 8):
’’وَأوجَبَ عَلَى كُلِّ مَنْ عَلِمَ شَيْئًا مِنَ الحَقِّ أن يُظْهِرَهُ وَيَنشُرَهُ، وَجَعَلَ ذَلِك زَكَاةَ العِلْمِ، كَمَا جَعَلَ الصدَقَةَ زَكَاةَ المَالِ‘‘. اهـ.
مجموع فتاوى ورسائل العثيمين (26/ 218):
’’الفائدة الثامنة في طريقة طلب العلم: زكاة العلم تكون بأمور:
الأمر الأول: نشر العلم: نشر العلم من زكاته، فكما يتصدق الإنسان بشيء من ماله، فهذا العالم يتصدق بشيء من علمه، وصدقة العلم أبقى دومًا وأقل كلفة ومؤونة، أبقى دومًا، لأنه ربما كلمة من عالم تسمع ينتفع بها أجيال من الناس وما زلنا الآن ننتفع بأحاديث أبي هريرة- رضي الله عنه- ولم ننتفع بدرهم واحد من الخلفاء الذين كانوا في عهده، وكذلك العلماء ننتفع بكتبهم ومعهم زكاة وأي زكاة، وهذه الزكاة لا تنقص العلم بل تزيده كما قيل:
يزيد بكثرة الإنفاق منه وينقص إن به كفا شددت
الأمر الثاني: العمل به: لأن العمل به دعوة إليه بلا شك، وكثير من الناس يتأسون بالعالم، بأخلاقه وأعماله أكثر مما يتأسون بأقواله، وهذا لا شك زكاة. الأمر الثالث: الصدع بالحق: وهذا من جملة نشر العلم، ولكن النشر قد يكون في حال السلامة وحال الأمن على النفس، وقد يكون في حال الخوف على النفس، فيكون صدعًا بالحق.
الأمر الرابع: الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر: لاشك أن هذا من زكاة العلم؛ لأن الآمر بالمعروف والناهي عن المنكر عارف للمعروف وعارف للمنكر، ثم قائم بما يجب عليه من هذه المعرفة من الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر‘‘. 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں