بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقے کے جانور دو الگ جگہ ذبح کرنا


سوال

کیا بیٹے کی پیدائش میں دو بکرے دو الگ الگ جگہوں پر ذبح کر سکتے ہیں ؟مثال کے طور پر ایک لاہور اور دوسرا راول پنڈی؟

جواب

بیٹے کی پیدائش پر ایک بکرا لاہور اور دوسرا راول پنڈی میں ذبح کرسکتے ہیں۔ البتہ دونوں ایک  دن ذبح کرنے چاہییں، یعنی اگر ساتویں دن عقیقہ کرنا ہو تو دونوں بکرے ساتویں دن، یا دونوں چودہویں یا اکیسویں دن۔ 

درر الحكام شرح غرر الأحكام - (3 / 229):

"لأن الدماء أربعة: ما يختص بالزمان والمكان، كدم المتعة والقران. وما يختص بالمكان، وهو ما بقي من دماء الحج والهدايا المنذورة والمتطوع بها إلى ما عطب من التطوع. وما يختص بالزمان، كدم الأضاحي. وما لايختص بزمان ولا مكان كدم العقيقة والوكيرة". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں