بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے جانور کی شرائط


سوال

کیاعقیقہ میں بغیردانت کے بکری کی قربانی ہوجاتی ہے؟اورعقیقہ کے جانورکی کیاشرائط ہیں؟

جواب

عقیقہ کے لیے جانوروں میں ان شرائط کاہوناضرروی ہے جوشرائط قربانی کے جانوروں کے لیے ہیں۔یعنی جن جانوروں کی قربانی درست ہے ان سے عقیقہ کرنابھی درست ہے۔عقیقہ اورقربانی کے لیے جانوراوران کی عمریں مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔بکرا وغیرہ چھوٹاجانور ایک سال کی عمرکاہو

۲۔گائے ،بیل بھیس وغیرہ دوسال کی

۳۔اونٹ پانچ سال کاہوناضروری ہے،اگرمذکورہ جانوروں کی عمریں متعینہ عمروں سے کم ہیں توقربانی اورعقیقہ درست نہیں۔البتہ اگربھیڑ اوردنبہ ایک سال سے کم اورچھ مہینے سے زائدکاہومگراتنافربہ ہوکہ ایک سال کامعلوم ہوتاہوتواس کی قربانی وعقیقہ درست ہے۔

باقی اگر عقیقہ کرنے والی بکری کی عمر مذکورہ حد تک پہنچ چکی ہو اہو اور دانت نہ ہو تب بھی عقیقہ درست ہوگا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143705200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں