بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عفراء نام رکھنا


سوال

لڑکی کا نام'' عفراء''  رکھنا کیسا ہے۔اس کا کیا معنی ہے؟

جواب

عفراء کے کئی معنی آتے ہیں:

١)  سفید زمین۔ (معجم الرائد:أرض بيضاء)

٢)  قمری مہینے کی تیرہویں رات۔ ( معجم الرائد:  اللیلة الثالثة عشر من الشهر القمري)

٣) مٹی کا اوپری حصہ ۔(المعجم الوسیط : ما علاه التراب)

''عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ''  رضی اللہ عنہا صحابیہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ( أسد الغابة/الإصابة) ان کی نسبت سے ''عفراء''  نام رکھنا درست  اور باعثِ برکت ہے، نیز صحابہ ،صحابیات کے نام رکھنے میں معنی کا اعتبار ضروری نہیں، نسبت کافی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں