بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کے بعد قضا نماز پڑھنا


سوال

عصرکاوقت شروع ہونے کے بعد کوئی قضا نماز یااسی دن کی ظہرکی قضا پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

 عصر کے بعد  سورج کے زردی مائل ہونے سے پہلے تک  قضا نمازیں پڑھنا درست ہے، سورج کے زردی مائل ہوجانے کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک اس دن کی عصر کے علاوہ باقی کوئی نماز ادا نہیں کی جاسکتی۔

البتہ عصر  کی نماز کے بعد اگر قضانماز پڑھنی ہو تو گھر میں یا ایسی جگہ پڑھنی چاہیے جہاں لوگ نہ دیکھیں؛ اس لیے کہ عصر کے بعد نماز پڑھتا دیکھ کر لوگ سمجھ جائیں گے کہ یہ قضا نماز ہے، اور جان کر بلاعذر نماز قضا کرنا گناہ ہے، اور گناہ کا اظہار درست نہیں ہے، اسی طرح لوگوں کو بدگمانی کا موقع نہ ملے یہ نوافل پڑھ رہا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں