’’عزبہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا ’’عزبہ‘‘ کسی صحابیہ کا نام ہے؟ اس کی کچھ تفصیل بتا دیں، نیز یہ بھی بتا دیں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟
’’عَزَبَة ‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، عزبہ اس عورت کو کہا جاتا ہے جس کا شوہر نہ ہو، معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں، نیز یہ نام کسی صحابیہ کا نہ مل سکا؛ اس لیے یہ نام نہ رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201267
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن