بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کے شروع کا وقت


سوال

میں یہ جانناچا ہتی ہوں کہ اگر کوئی عورت رخصتی کے بعد اپنے والدین کے گھر پر ہو اور اس کا شوہر اسے اسٹامپ پیپر پہ ایک ایک ماہ کے وقفے سے تین طلاقیں بھیج دے جب کہ اس دوران عورت اور اس کے شوہر کی آپس میں کوئی ملاقات بھی نہ ہوئی ہو، تو کیا عورت کی عدت پہلی طلاق سے شروع ہو گی یا تیسری طلاق سے؟

جواب

اس عورت کی  عدت پہلی طلاق سے شروع ہوگی اور تین ماہواریوں کے گزرنے کے بعد اس کی عدت مکمل  ہوجائے گی ۔ مذکورہ صورت میں چوں کہ تین طلاقیں دی گئی ہیں لہٰذا عدت مکمل ہونے کے بعد  یہ عورت کہیں اور نکاح کرنے میں آزاد ہوگی، شوہر کو رجوع یا تجدیدِ نکاح کا حق نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201490

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں