بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت کی تکمیل پر گھر سے باہر نکلنا ضروری نہیں


سوال

میری والدہ کی عدت مکمل ہونے کو ہے، تو مجھے یہ جاننا تھا کہ اس کے بعد کیا ان کا گھر سے باہر جانا ضروری ہے؟  یا یہ تمام رسمی چیزیں ہیں؟  کیا اسلام میں اس کے متعلق کوئی حکم ہے کہ عورت اپنی عدت مکمل کرنے کے بعد گھر سے باہر جائے آئے؟  کیا یہ جانا ضروری ہے؟

جواب

عدت کی تکمیل پر خاتون کا گھر سے باہر جانا شرعاً ضروری نہیں۔ دن پورے ہوجائیں تو عدت مکمل ہوجائے گی، خواہ وہ گھر کے اندر ہی رہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں