کوئی آدمی اگر نشہ کرتا ہو اور نشے کی وجہ سے اپنی بیوی کو مارتاہو تو کیا اس آدمی سے اس کی بیوی آزادی لے سکتی ہے؟
اگر شوہر، بیوی کے حقوق (نان ونفقہ) تو ادا کرتا ہے، لیکن نشہ کی وجہ سے بیوی کو مارتا پیٹتا ہے تو بیوی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرے اور عدالت ایسے آدمی کے خلاف تادیبی کارروائی کرے۔ اگر وسائل نہ ہونے کی بنا پر بیوی عدالتی کار روائی کی متحمل نہیں ہے تو خاندان یا علاقے کی با اثر شخصیات کی پنچائیت کے ذریعے معاملہ حل کیا جاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200773
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن