بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عالم اور قاری میں افضل کون ہے؟


سوال

 

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص علم حاصل نہ کرنا چاہے اور قرآن پاک پڑھانے کے لیے اپنے آپ کو قرآن پاک کا ماہر بنائے تو وہ کیسا ہےَ؟ اور عالم اور قاری میں کس کی زیادہ فضیلت ہے؟

جواب

کوئی شک نہیں کہ قرآن کریم کا پڑھنا اور پڑھانا بہت بڑی فضیلت کا باعث ہے، اور قرآن کریم کے الفاظ سیکھنے ، سکھانے کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے معانی ومفہوم کا علم حاصل کرنے اور دوسروں کو پڑھانے کی فضیلت بہرحال زیادہ ہے۔ البتہ کس شخص کو اس کے عمل پر کس قدر ثواب ملے گا اس کا تعلق عمل کرنے والے شخص کی نیت اور اخلاص پر مبنی ہے۔اسی طرح جس شعبہ کی ضرورت زیادہ ہوگی  اس کی فضیلت بھی زیادہ ہوگی۔


فتوی نمبر : 143612200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں