بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عاتکۃ الحرمین نام رکھنا


سوال

 میں اپنی بیٹی کا نام ’’عاتکہ‘‘ رکھنا چاہتا ہوں اور اس نام کے ساتھ ’’حرمین‘‘  لگانا چاہتا ہوں ،کیا ’’عاتکہ‘‘  نام کے ساتھ ’’حرمین‘‘  لگا سکتا ہوں؟

جواب

’’عاتکہ‘‘  کا معنی ہے، سرخ و سفید صاف رنگت والی لڑکی، نیز ’’عاتکہ‘‘ صحابیات کے ناموں میں سے بھی ہے۔  ’’ عاتکۃ الحرمین‘‘  کا معنی ہوگا: وہ خوش رنگت  لڑکی جو حرمین کی رہنے والی ہے، اس نام کے معانی میں کوئی خرابی نہیں، لہذا تبرک کی غرض سے فی نفسہ عاتکہ کے ساتھ ""الحرمین"" کے اضافے کی گنجائش ہے، لیکن اگر کوئی لڑکی حرمین میں رہ نہیں رہی تو اس کے لیے یہ لفظ استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔ 

لسان العرب - (10 / 463):
"وامرأة عاتكة محمرة من الطيب، وقيل: بها ردع طيب، وسميت المرأة عاتكة؛ لصفائها وحمرتها".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200839

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں