بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر وعصر میں امام کے پیچھے قراءت کا حکم


سوال

ظہر اور عصر کی نمازوں میں امام کے پیچھے قراءت کرنی ہوتی ہے  یا نہیں؟ اگر کریں گے تو ہر رکعت میں یا پہلی دو میں؟ 

جواب

امام کی اقتدا  میں  کسی بھی نماز میں مقتدی قراءت نہیں کرے گا،  بلکہ جہری نمازوں (فجر، مغرب وعشاء ) میں امام کی قراءت سنے گا اور  سری نمازوں (ظہر وعصر ) میں خاموش رہے گا، کیوں کہ احادیث کے مطابق امام کی قراءت مقتدی کی طرف سے بھی کافی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں