بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طویل عرصہ تک جدا رہنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا


سوال

میری شادی کو ۸ سال ہوئے ہیں،میرےگھروالوں کی مرضی سے میری مرضی کے بغیر۔ اورہم دو سال بعد میرے شوہر کی مرضی سے زبردستی ہم بستر ہوئے ۔جس کے بعد میری ایک بچی پیدا ہوئی  اوراس کےبعدہم آج تک ہم بستر نہیں ہوئے۔ میں ابھی بھی اپنے شوہر سے دل نہیں  لگا پارہی۔ اب تک ہمارا نکاح ٹوٹا ہے کہ نہیں؟

جواب

طویل عرصہ تک میاں بیوی کے درمیان زن وشو کا تعلق نہ بھی ہو، اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی اور نہ ہی اس سے نکاح ٹوٹتاہے۔آپ کا  نکاح قائم ہے۔ البتہ اتنا عرصہ جدا رہنا ہرگز مناسب نہیں، نکاح کے مقاصد کے بھی خلاف ہے، اب جب کہ نکاح کو اتنا عرصہ ہوچکاہے تو  باہمی رشتے اور تعلقات کی اصلاح کی سنجیدہ کوشش اور اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143904200092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں