بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طواف کا ایک چکر لگانے کے بعد گھر آجانے کی صورت میں طواف کا حکم


سوال

اگر طواف کا ایک چکر مکمل کرکے گھر آگئے تو کیا حکم ہے؟

جواب

طواف شروع کرنے سے پورا کرنا لازم ہوجاتا ہے، لہٰذا ایک چکر لگانے کے بعد اس طواف کا پورا کرنا ذمہ پر لازم ہوجائے گا، ایک چکر لگانے کے بعد اگر طواف چھوڑ کر ہوٹل یا گھر آنے کی صورت میں واپس آکر باقی چھ چکر لگالے تو بھی طواف ہوجائے گا، اور اگر اپنے شہر میں واپس آچکاہے تو بھی زندگی میں کبھی بھی حرم جاکر طواف کے باقی چھ چکر مکمل کرلیے تو طواف ہوجائے گا۔ لیکن افضل یہ ہے کہ واپس آنے کے بعد نئے سرے سے طواف شروع کر کے مکمل کرے، یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ بغیر عذر کے طواف ناقص چھوڑ کر نکل جانا مکروہ ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 497):

"ولو خرج منه أو من السعي إلى جنازة أو مكتوبة أو تجديد وضوء ثم عاد بنى.

 (قوله: بنى) أي على ما كان طافه، ولايلزمه الاستقبال فتح. قلت: ظاهره أنه لو استقبل لا شيء عليه، فلا يلزمه إتمام الأول؛ لأن هذا الاستقبال للإكمال بالموالاة بين الأشواط، ثم رأيت في اللباب ما يدل عليه حيث قال في فضل مستحبات الطواف: ومنها استئناف الطواف لو قطعه أو فعله على وجه مكروه، قال شارحه: لو قطعه أي ولو بعذر والظاهر أنه مقيد بما قبل إتيان أكثره اهـ بقي ما إذا حضرت الجنازة أو المكتوبة في أثناء الشوط هل يتمه أو لا؟ لم أر من صرح به عندنا وينبغي عدم الإتمام إذا خاف فوت الركعة مع الإمام وإذا عاد للبناء هل يبني من محل انصرافه أو يبتدئ الشوط من الحجر؟ والظاهر الأول قياساً على من سبقه الحدث في الصلاة ثم رأيت بعضهم نقله عن صحيح البخاري عن عطاء بن أبي رباح التابعي وهو ظاهر قول الفتح بنى على ما كان طافه والله أعلم.

[تنبيه]

إذا خرج لغير حاجة كره ولايبطل فقد قال في اللباب: ولا مفسد للطواف وعد من مكروهاته تفريقه أي الفصل بين أشواطه تفريقاً كثيراً، وكذا قال في السعي، بل ذكر في منسكه الكبير لو فرق السعي تفريقاً كثيراً كأن سعى كل يوم شوطاً أو أقل لم يبطل سعيه ويستحب أن يستأنف".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200243

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں