بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طواف زیارت سے قبل بیوی سے ہمبستری کرنا


سوال

طواف زیارت سے پہلے کیا اپنی  بیوی کے ساتھ ہمبستری کرسکتے ہیں ؟

جواب

طواف زیارت سے قبل بیوی سے جماع کرناحرام ہے، اگر وقوف عرفہ کے بعد ،طواف زیارت سے پہلے بیوی سے جماع کیا تو توبہ واستغفار کے ساتھ  "بدنہ" یعنی ایک بڑا جانور حدود حرم میں ذبح کرنا لازم ہوگا، ۔فتاویٰ شامی میں ہے:'' وطؤه ( بعد وقوفه لم يفسد حجه وتجب بدنة وبعد الحلق ) قبل الطواف ( شاة )''۔(2/560)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں