بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے بعد دوسرے شخص سے نکاح کے بعد پہلے شوہر کے نکاح میں آنا


سوال

ایک عورت نے شادی کی، شادی کے کچھ عرصہ بعد اس کو طلاق ہو گئی ،اس خاتون نے اپنی عدت پوری کر کے دوسرے آدمی سے شادی کر لی، پھر کچھ عرصہ بعد اس دوسرے آدمی سے طلاق لے کر پہلے شوہر سے دوبارہ شادی کر لی ،پھر تین سال تک پہلے شوہر کے ساتھ اس کے نکاح میں رہی ،پھر دوبارہ طلاق ہو گئی، اس عورت کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور چھوٹی بیٹی ابھی دودھ پی رہی ہے، اب اس عورت نے عدت پوری کر کے دوبارہ اس دوسرے آدمی سے نکاح کر لیا ہے،اس مسئلہ کی وضاحت قرآن و سنت کی روشنی میں فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

جواب

مذکورہ عورت اگر ہر مرتبہ طلاق کے بعد  عدت پوری کرکے  دوسرے شوہر سے نکاح  کرتی رہی توتمام نکاح درست ہوئے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں