بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کو شرط پر معلق کرنا


سوال

اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے یہ کہے : اگر تم نے آئندہ وہ کام جس سے میں نے منع کیاہے اگر وہ کیاتو تم میری طرف سے فارغ ہو،اس طرح کہنے سے میاں بیوی کے رشتے میں کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے؟

جواب

مذکورہ الفاظ کی  ادائیگی سے فوری طورپرمیاں بیوی کے رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا، البتہ اگر شوہر نے لفظِ''فارغ ''سے طلاق کی نیت کی ہو توچوں کہ شوہر نے طلاق کو شرط پر معلق کیا ہے؛ لہذا شوہر نے جس کام سے عورت کو منع کیاہے اگر عورت  نکاح میں رہتے ہوئے وہ کام آئندہ کبھی بھی کرے گی تو ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی۔ اور ایک طلاقِ بائن کے بعد میاں بیوی کی حیثیت سے رہنے کے لیے تجدیدِ نکاح کرنالازم ہوگا۔اور تجدیدِ نکاح کے بعد آئندہ شوہر کو فقط دوطلاقوں کا حق حاصل ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں