بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

''طلاق دے دوں گا'' کے الفاظ ادا کرنے کا حکم


سوال

کیا اس طرح کہناکہ ''طلاق دے دوں گا''اس سے طلاق واقع  ہوجائے گی یانہیں؟

جواب

''طلاق دے دوں گا''یہ الفاظ طلاق دینے کے لیے دھمکی ہیں، ان الفاظ کی ادائیگی سے طلاق واقع نہ ہوگی، تاہم آئندہ کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی گریز لازم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں