بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق تو ہو گئی سے طلاق کا حکم


سوال

زید کسی لڑکی سے فون پر بات کر رہا تھا، اس لڑکی نے کہا کہ اپنی بیوی کو طلاق دو ،زید نے کہا "وہ تو ہو گئی " اس صورت میں کیا حکم ہے، کون سی طلاق واقع ہو گی ؟

جواب

مذکورہ صورت میں اس شخص کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے۔عدت کے اندر زیدرجوع کر سکتا ہے، نکاحِ جدید یا حلالہ کی ضرورت نہیں ہے۔ رجوع کی بہتر صورت یہ ہے کہ زبانی طور پر کہہ دے کہ میں نے رجوع کیا.

عدت میں رجوع نہ کیا تو عدت کے بعد  نئے مہر کے ساتھ نکاحِ جدید کرنا ہوگا. بصورتِ دیگر عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی. بہرصورت شوہر کو آئندہ دو طلاق کا اختیار ہوگا. 

"وإن لم یرد به الخبر عن الماضي ، أو أراد به الکذب أو الهزل وقع قضاءً ودیانةً". ( البحر الرائق ۳ ؍ ۴۲۸ ) 
"ولو أقر بالطلاق کاذبًا أو هازلاً وقع قضاءً لا دیانةً". ( الشامية، کتاب الطلاق ۴ ؍، ۳ ؍ ۲۳۶ کراچی ) 
"أن من أقر بطلاق سابقٍ یکون ذٰلک إیقاعًا منه في الحال ؛ لأن من ضرورة الاستناد الوقوع في الحال ، وهو مالک للإیقاع غیر مالك للاستناد". ( المبسوط للسرخسي ۶ ؍ ۱۳۳ بیروت ، ۴ ؍ ۱۰۹ )
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200408

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں