بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق اور خلع نہ دینے والے متعنت شوہر سے خلاصی کا طریقہ


سوال

آپ نے مجھے فتوی دیا تھا کہ مجھے اپنے شوہر سے خلع یا طلاق لینی ہوگی،مگر وہ نہ تو مجھے طلاق دینے کے لیئے تیار ہے اور نہ ہی خلع، بلکہ مجھے تنگ کرکے رکھا ہوا ہے۔ میرے دل میں نہ ان کے لیئے کوئی عزت ہے اور نہ ہی پیار، وہ آدمی میرے لیئے ناسور بن گیا ہے، عذاب ہے اس کےساتھ رہنا ، مجھے کوئی راستہ بتائیں میں کیسے اس سے الگ ہوسکتی ہوں اور اپنی زندگی سکون سے گذار سکتی ہوں ۔میرے نکاح کا میرے گھر والوں کو علم نہیں ،میرے شوہر اور میں ساتھ بھی نہیں رہتے، میری مدد کریں۔

 
 

جواب

 صورت مسئولہ میں سائلہ عدالت سے رجوع کرے اور ثابت کرے کہ  شوہر نہ تو نان نفقہ ادا کرتا ہے اور نہ ہی ازدواجی حقوق،  عدالت میں یہ دعوی ثابت ہوجانے کے بعدبھی اگر شوہر حقوق ادا نہیں کرتا  تو عدالت  فسخ نکاح کی ڈگری جاری کرسکتی ہے۔ واللہ اعلم

 
 


فتوی نمبر : 143511200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں