بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حمل ساقط ہوجائے تو کیا اس کی کوئی فضیلت ہے؟


سوال

اگر کسی کا حمل ضائع ہو جائے تو اس پر کیا کوئی فضیلت ہے؟

جواب

ایسا حمل جو جنین  (یعنی ماں کے پیٹ میں موجود چار ماہ کے حمل )  کے اعضاء کی ساختظاہر ہوجانے کے بعد، ضائع ہوجائے وہ قیامت کے دن اپنے والدین کی بخشش کا باعث ہوگا، جیساکہ سنن ابن ماجہ میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بروایت حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ منقول ہے:

’’قسم ہے اس ذات کی جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! بے شک ساقط شدہ حمل اپنی ماں کو بستر ولادت سے جنت کی طرف کھینچ کر لے جائے گا‘‘۔

"فعن مُعاذِ بنِ جبلٍ رضيَ اللهُ عنه عن النبيِّ صلَّى اللهُ عليهِ وسلم قالَ : (وَالَّذِيْ نَفْسِيْ بِيَدِهِ إِنَّ السِّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسَرَرِهِ إِلَىْ الجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ). رواه ابن ماجه (1609)

"وقد اختلف العلماء في صحة هذا الحديث، فضعفه النووي في "الخلاصة" (2/1066)، والعراقي في "مغني الأسفار" (1/373)، والبوصيري في "مصباح الزجاجة". ومحققو مسند أحمد، وحسنه المنذري في "الترغيب والترهيب" (3/57).

والسَّرَرُ : ما تقطعه القابلة من السرة . كما في " النهاية في غريب الحديث " (3/99) .

وفي الباب أحاديث أخرى ضعيفة أو موضوعة، منها ما في " تذكرة الموضوعات " (227) حديث لا أصل له فيه : (السقط يثقل الله به الميزان ، ويكون شافعاً لأبويه يوم القيامة) . على أن الولد الذي يموت في الشهر التاسع ويسقط من بطن أمه أقرب إلى كونه ولداً من كونه سقطاً، لأنه نزل لتمام أشهر حمله ، وقد جاء في "الموسوعة الفقهية" (25/80) في تعريف السقط : "السقط لغة : الولد ذكراً كان أو أنثى يسقط قبل تمامه وهو مستبين الخلق" انتهى . وقد نص بعض العلماء على أن السقط يشفع في أبويه يوم القيامة . قال النووي رحمهُ الله : "موتُ الواحدِ من الأولادِ حجابٌ منَ النار، وكذا السقطُ" انتهى . "المجموع" (5/287) . وانظر : " حاشية ابن عابدين " (2/228) .فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں