بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صنم نام رکھنے کا حکم


سوال

کیا ''صنم'' نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب

"صنم" کے  حقیقی معنی بت ، مورتی  کے ہیں ،اسی طرح وہ مجسمہ جس کے بارے میں بت پرست کہتے تھے کہ وہ ان کی عبادت سے اللہ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ (القاموس الوحید)۔

مجازاً اس کا اطلاق حسین، محبوب، معشوق (مرد اور عورت دونوں کے لیے) استعمال ہوتا ہے۔  مجازی معنی کے اعتبار سے نام رکھنے کی گنجائش تو ہوگی، لیکن عام طور پر اس لفظ سے ذہن حقیقی معنی کی طرف جاتا ہے؛ اس لیے یہ نام رکھنا شرعاً مناسب نہیں ہے، بہتر ہے کہ   اگر لڑکے کا نام رکھنا ہو تو انبیاءِ کرام علیہم الصلاۃ والسلام  یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام، یا  صلحاء  کا جن ناموں کے رکھنے کا تعامل ہو  ان میں سے کوئی نام رکھنا چاہیے، اور لڑکی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں